Categories: ورلڈ

بلغاریہ میں بھڑکتی ہوئی بس کو حادثہ، 46 سیاح ہلاک

صوفیہ (ویب ڈیسک) منگل کے روز مغربی بلغاریہ میں ایک ہائی وے حادثے میں کم از کم 46 افراد آگ کے شعلوں میں گرنے سے ہلاک ہو گئے ، جن میں سے زیادہ تر شمالی مقدونیہ کے سیاح تھے ۔

بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے سینیئر اہلکار نکولائی نکولوف نے بتایا کہ متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں، اور سات زندہ بچ جانے والوں کو دارالحکومت صوفیہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کو جھلسنے کی وجہ سے علاج کی ضرورت تھی۔

نکولائی نیکولوف نے کہا کہ “بس میں آگ لگنے اور گر کر تباہ ہونے، یا گر کر تباہ ہونے اور پھر آگ لگنے کے بعد کم از کم 45 افراد ہلاک ہو گئے۔” ان کی وزارت نے بعد میں ڈیتھ ٹول اپ ڈیٹ کر کے 46 کر دیا۔ بس میں 53 افراد سوار تھے۔

حادثہ صبح 2 بجے (0000 GMT) کے قریب صوفیہ سے 45 کلومیٹر (28 میل) مغرب میں اسٹروما ہائی وے پر پیش آیا۔ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے اور بلغاریہ کے عبوری وزیر اعظم سٹیفن یانیف سانحہ کے مقام پر پہنچ گئے۔

صوفیہ کے ایمرجنسی ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زیر علاج سات افراد نے جلتی ہوئی بس سے چھلانگ لگا دی ہے۔ جن کی حالت اب بہتر ہے۔

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago