Categories: ورلڈ

بارات کے بینڈ کی موسیقی 63 مرغیوں کی جان لے گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) موسیقی، آتش بازی، رقص اور چمکدار جیکٹس میں مارچ کرنے والے بارات کے روایتی میوزیکل بینڈ کو 63 مرغیوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں پولڑی فارم کے مالک رنجیت کمار پریڈا نے میڈیا کو بتایا کہ، بارات کے ساتھ بینڈ اتوار کی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے ان کے پولٹری فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے “انتہائی اونچی آواز کا شور” کررہا تھا۔

رنجیت کمار پریڈا نے اے ایف پی کو بتایا “میں نے بینڈ آپریٹرز سے کہا کہ وہ اپنی آواز دھیمی کردیں کیونکہ میوزک کا بہت زیادہ شورمرغیوں کو خوفزدہ کر رہا ہے۔ لیکن انہوں نے نہیں سنا اور دولہے کے دوستوں نے مجھ پر چیخنا شروع کردیا “۔

ایک ڈاکٹر نے پریڈا کو بتایا کہ مرغیوں کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، اور شادی کے منتظمین کی جانب سے معاوضہ دینے سے انکار کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ اونچی آواز پرندوں میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

کہانی کا اختتام خوش کن تھا سوائے مرغیوں کے کیونکہ بعد میں پولیس نے متحارب فریقوں کو “باہمی طور پر معاملہ حل کرنے” پر راضی کرلیا۔

پولیس اہلکار دروپدی داس نے کہا، ’’ہم نے کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے کیونکہ (پولٹری فارمر) نے شکایت واپس لے لی ہے۔‘‘

nadeem web

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 months ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 months ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 months ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 months ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 months ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 months ago