Categories: ورلڈ

شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کے سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن  نے سیاسی کیرئیر کا آغاز کر دیا ہے اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کی جانب سے اپنی امیدواری کی منظوری کے بعد شکیب الحسن پارلیمانی نمائندگی حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل بہاؤالدین نسیم  نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ شکیب الحسن نے 2024ء  کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ہفتے کے روز پارٹی سے نامزدگی فارم حاصل کیے تھے۔ شکیب ماگورا-1 حلقہ سے انتخاب لڑنے والے ہیں، جو ان کا آبائی شہر بھی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں انتخابات 7 جنوری کو ہونے والے ہیں۔

جنرل بہاؤالدین نسیم  نے بنگلہ دیش کرکٹ کے آل راؤنڈر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے ایک مشہور شخصیت کے طور پر ان کی حیثیت اور خاص طور پر ملک کے نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت کو اجاگر کیا ہے۔ خیال رہے کہ شکیب الحسن فی الحال 6 نومبر کو سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں انگلی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، ان کی میدان میں واپسی تاحال غیر یقینی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

2 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

2 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

2 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

2 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

2 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

2 weeks ago