Categories: ورلڈ

انجو بھارت میں لاپتہ ہو گئی

انڈیا سے پاکستان آ کر پاکستانی لڑکے سے شادی کرنیوالی بھارتی لڑکی انجو  جس نے اس؛م قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا، وہ بھارت پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے انجو کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہلی جانے کے بعد سے انجو کا کچھ پتہ نہیں چل رہا، نہ ہی انجو اپنے بچوں سے ملی ہے نہ ہی اپنے آبائی گاؤں بھیواڑی پہنچی ہے۔

انجو پاکستان سے واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوئی تھی جہاں بھارتی پولیس اور انٹیلی جنس ٹیموں نے اس سے تفتیش کی تھی۔ اس سےپاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں سے متعلق بھی پوچھا گیا جس کی انجو نے تردید کی تھی۔ انجو نے بھارتی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ پاکستان لوٹے گی، اس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد بچوں کو پاکستان لے جانے کیلئے بھارت پہنچی ہے۔

دوسری جانب انجو کا بھارت جانے سے قبل ریکارڈ کروایا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں انجو نے پاکستان میں گزارے ہوئے دنوں کو بہترین اور یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز قرار دیا ۔بھارتی خاتون نے کہا  کہ آج پاکستان میں میرا آخری دن ہے اور پاکستان کا اب تک کا سفر بہترین رہا ہے لیکن آج میں واپس جا رہی ہوں، پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں اور یہاں سب ہی نے بہت ہی عزت اور پیار سے مہمان نوازی کی۔

یہ پیغام ریکارڈ کروانے کے بعد انجو کو ان کے پاکستانی شوہر نصراللّٰہ نے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کردیا۔ بھارت مین بے شمار میڈیا چینلز نے انجو سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انجو نے یہ کہہ کر بات کرنے سے انکار کردیا کہ وہ پاکستان مین اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہے اور بھارت آنے کی وجہ نہیں بتانا چاہتی۔

البتہ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل نصراللہ نے خود بتایا تھا کہ انجو اپنے بچوں کو ملنے انڈیا جائے گی جس کیلئے انہوں نے پاکستان میں وزارت داخلہ کو این او سی کیلئے بھی اپلائی کیا تھا۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago