Categories: صحتورلڈ

کورونا کا ایک اور حملہ

کورونا کا ایک اور حملہ، کورونا کے ایک نئے ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیقی و تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  کویت او رمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے مطابق  کویت اور مصر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے حوالے سے  دونوں ملکوں کی وزارت صحت کی جانب سے بیان  بھی جاری کیا گیا ہے۔وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز  ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ترجمان کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوروناکے نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔اس حوالے سے مصری وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے ویرینٹ جے این ون میں مبتلا ہونے والے  مریضوں کی حالت  اب بہتر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔  اسکے علاوہ  اطلاعات آ رہی ہیں کہ امریکہ میں بھی کورونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں،  یاد رہے جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

6 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

6 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

6 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

6 hours ago