انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور سٹاک ایکسچینج 53 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ۔کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس 466 پوائنٹس اضافے کے پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 466 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ عام انتخابات کا انعقاد کرنے کیلئے حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کر لی جائیں گی۔

اس سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ  نے ریمارکس دیے کہ پاکستان کے آئین کے تحت ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان  نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر صدر مملکت سے مشاورت کی جائے۔

الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کے مابین مشاورت کے بعد 8 فروری 2024 کو عام انتکابات کروانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے معاشی حالات پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 weeks ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 weeks ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 weeks ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 weeks ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 weeks ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 weeks ago