Categories: ورلڈ

پاکستانی خواتین بغیر محرم کے حج 2024 پر جائیں گی

پاکستانی خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گی، سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد پاکستانی حجاج خواتین بھی محرم کے بغیر سفر کر سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 کی منظوری دیدی ہے۔ نئی حج پالیسی کے مطابق جنوبی ریجن سے جانے والی حجاج سرکاری سکیم کے تحت 10 لاکھ 65 ہزار روپے ادا کریں گے جبکہ شمالی ریجن کے حجاج 10 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کریں گے۔

سعودی حکومت کی جانب سے دنیا بھر سے آنے والی خواتین حجاج کو بغیر محرم کے سفر کی اجازت ملنے کے بعد آئندہ حج میں پاکستان سے بھی خواتین بغیر محرم کے حج کر سکیں گی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت 40 روزہ حج پیکج کے ساتھ ساتھ مختصر دورانیے کا 20 روزہ حج پیکج بھی متعارف کروایا جائے گا۔ پاکستانی حجاج کو کون کون سے سہولیات ملیں گی، مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہ مختصر ویڈیو دیکھ لیں:

پاکستان کو حج کیلئے سعودی عرب نے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ دیا ہے، حج پالیسی 2024 کے مطابق 50 ہزار حجاج پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کریں گے جبکہ بقیہ سرکاری حج سکیم میں حج کا فریضہ ادا کریں گے جن میں سے 10ہزار حجاج سپانسرشپ سکیم کے تحت حج کریں گے۔ سپرانسرشپ سکیم کے تحت اپلائی کرنے والے حجاج بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جائیں گے۔ سپانسرشپ سکیم کی تمام تفصیلات جاننے کیلئے نیچے موجود ویڈیو ملاحاظہ کریں:

وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ پاکستانی حجاج کو کم سے کم پیسوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

18 hours ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

19 hours ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

19 hours ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

19 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

19 hours ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

20 hours ago