Categories: کھیل

پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، حریم شاہ

حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شئیر کی ہے جس میں تمام پاکستانی کھلاڑی گراوْنڈ میں نماز ادا کررہے ہیں۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لکھا کہ “وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے، یقیناً اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے”۔ حریم شاہ  نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “انشاءاللہ! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا”۔

واضح رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ اس وقت سب کا سوال یہی ہے کہ پاکستان کتنے رنز بنائے تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کوئی معجزہ ہی ہوگا لیکن ہم نے گزشتہ ورلڈ کپس اور ٹورنامنٹس میں پاکستان کے ساتھ معجزے ہوتے دیکھے ہیں۔ چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 300 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو صرف 13 رنز پر آؤٹ کردے یا اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر350 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 62 رنز پر آؤٹ کردے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ یہ صورتحال ناممکن سی ہے۔ البتہ اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 400 رنز بنائے اور پھر انگلش ٹیم کو 112 رنز پر آؤٹ کردے یا پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 450 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 161 رنز پر آؤٹ کردے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور پاکستان اسے 50 رنز پر محدود کر دے تو گرین شرٹس کو 2.5 اوورز میں ہدف مکمل کر لے تو بھی سیمی فائنل پاکستان کا ہوگا لیکن یہ بالکل غیرممکن صورتحال ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

3 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

3 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

3 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

3 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

3 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

3 days ago