ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دیدی

ایران اپنے سخت قانون کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ ایرانی ملیشا کو دنیا کی خطرناک ترین ملٹری میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ خاص طور پر جاسوسوں کے ساتھ ایران میں عبرتناک سلوک کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایران میں اسرائیلی خرفیہ ایجنسی موساد کا ایک ایجنٹ پکڑا گیا تھا اور اب ایران  نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی ہے البتہ ایرانی میڈیا کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ اس کی گرفتاری کا مقام اور تاریخ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم  نے مخصوص معلومات اور دستاویزات جمع کر کے غیر ملکی ایجنسی سے رابطہ کیا۔ ایجنٹ نے موساد سمیت متعدد فارن سروسز کو یہ معلومات اور دستاویزات فراہم کیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ملزم  نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔

ایران نے ملزم کو ہفتے کے روز پھانی دیدی جسکا مقصد ملک کے خلاف کام کرنے والے افراد اور اداروں کو عبرت دینا ہے۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

5 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

5 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

5 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

5 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

5 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

5 days ago