Categories: ورلڈ

آبادی کے لحاظ سے 2023 میں دنیا کتنی پھیل گئی؟

آبادی کے لحاظ سے 2023 میں دنیا کتنی پھیل گئی؟ ایک تحقیقتی رپورٹ میں دنیا کی آبادی کے لحاظ سے بڑا انکشاف کر دیا گیا۔ ہر سال انسانوں کی برھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق مختلف آگاہی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے دوران دنیا کی آبادی میں ساڑھے سات کروڑ کاغیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ امریکی مردم شماری بیورو کی جانب سے جاری  کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 میں دنیا کی آبادی میں ساڑھے سات کروڑ افراد کا اضافہ ہوا ہے اور نئے سال کے موقع پر اس کی آبادی آٹھ ارب سے زائد ہو جائے گی۔سال 2023 میں دنیا بھر میں ترقی کی شرح صرف ایک فیصد سے کم تھی۔

مردم شماری بیورو کے جاری کردہ  اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے آغاز پر دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں 4.3 بچے پیدا ہونے  کے امکانات اور دو اموات متوقع ہیں۔گزشتہ سال امریکہ کی شرح نمو 0.53 فیصد تھی جو دنیا بھر کے اعداد و شمار سے تقریبا آدھی  ہے۔ امریکہ نے 1.7 ملین افراد کا اضافہ کیا اور نئے سال کے دن 335.8 ملین افراد کی آبادی ہوگی. بروکنگز انسٹی ٹیوٹ کے ڈیموگرافر ولیم فری نے کہا کہ اگر موجودہ رفتار دہائی کے اختتام تک جاری رہی تو 2020 کی دہائی امریکی تاریخ کی سست ترین ترقی کرنے والی دہائی ہوسکتی ہے، جس سے 2020 سے 2030 تک کے 10 سالہ عرصے میں ترقی کی شرح 4 فیصد سے  کم ہوگی۔

usman usman

Recent Posts

صنم جاوید اور شاہ محمود نے کاٖغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر صنم جاوید سمیت دوسرے کارکنوں نے بھی فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے…

4 days ago

فری لانسرز کو نگران حکومت کی جانب سے بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

پاکستان میں بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایسے میں فری لانسنگ کا رجحان تیزی اختیار کر گیا، خاص کر کورونا…

4 days ago

عمران خان سماعت کے دوران آبدیدہ ہو گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے خلاف مقدمات…

4 days ago

حکومت کی جانب سے کسانوں کو بڑی سہولت ملے گی

زراعت کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔ زراعت کا تعلق کسان سے ہے۔ اگر کسان خوشحال ہو گا تو…

4 days ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفی دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے…

4 days ago

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں، خود اعتراف کر لیا

بھارتی گلوکارہ شریاگھوشال پاکستانی سنگر علی ظفر کی فین ہیں،  انہوں نے خود اعتراف کر لیا کہ وہ علی ظفر…

4 days ago